جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

خواتین گھر بیٹھے آن لائن کیسے کما سکتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہمارے معاشرے کی وہ خواتین جو کمانا تو چاہتی ہیں مگر خاندانی اور معاشرتی قدغن کی وجہ سے ان کا گھر سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے، ان کیلیے گھر بیٹھے آمدنی کا حصول اب کسی حد تک آسان ہوگیا ہے۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ پہلے جو کام بڑے بڑے بل بورڈز کے ذریعے یا پھر ٹی وی پر لاکھوں روپے مالیت کی تشہیری مہم چلا کر کیا جاتا تھا اب وہ آپ کے اپنے ہاتھ میں آگیا ہے یعنی موبائل فون کے ذریعے یہ کام بھی آسان ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں لوگوں کو ملازمت کی تلاش میں مدد کرنے والے ادارے سے وابستہ عہدیدار ارم طارق کا کہنا تھا کہ گھر سے پیسے کمانے کے طریقے تو لاتعداد ہیں لیکن میں آپ کو چند ایسے آسان طریقے بتاؤں گی جو زیادہ مشکل نہیں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس وقت خواتین کے لیے آن لائن اور آن سائیڈ روزگار کے مواقع بہت زیادہ ہیں، ایسی ہزاروں کمپنیز ہیں جن کو ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج کل سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اور خواتین کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہنر اور صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اس سے بھرپور مستفید ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں