پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیر دفاع کےغزہ کی مکمل ناکہ بندی کے بیان کو قابل نفرت قرار دیدیا گیا۔

ہیومن رائٹس واچ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیردفاع نےخوراک اور ایندھن بند کرنےکا بیان دیا ہے یہ بیان جنگی جرم کا ارتکاب اور قابل مذمت ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مقبوضہ علاقے میں آبادی کو خوراک سے محروم کرنا اجتماعی سزا ہے آبادی کو خوراک سے محروم کرنا جنگی جرم ہے اسرائیل بھوک کوجنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔

- Advertisement -

ہیومن رائٹس واچ نے زور دیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کو جنگی جرم کے ارتکاب کا نوٹس لینا چاہیے۔

غزہ کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی، اسرائیل نے فلسطینیوں کے لیے خوراک اور پانی بند کردیا ہے۔

غزہ کی ناکہ بندی، اسرائیل نے فلسطینیوں کے لیے خوراک، پانی بند کردیا

غزہ میں موجود صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی، غزہ کے شہریوں کے لیے خوراک اور پانی بند کردیا گیا ہے۔

غیرملکی صحافی کا کہنا تھا کہ یواین اسکولوں میں ہزاروں فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو بجلی، پانی اور خوراک کے بغیر دیکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں