ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی ہمایوں اختر خان نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ہمایوں اختر خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ان حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ تعلق قائم رکھنا ممکن نہیں رہا، شہدا کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات نے قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی افسردہ کیا، پاکستانی قوم نے ہمیشہ پاک افواج کا بہت احترام کیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا بہت بُرا ہوا، جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اس کی مذمت کرتا ہوں، پارٹی میں رہ کر بھی محاذ آرائی کی پالیسی سے ہر فورم پر اختلاف کرتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے، انہوں نے کور کمانڈر ہاؤس پر نہیں بلکہ پاکستان کے دل پر حملہ کیا، ان واقعات میں ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ غلام سرور خان کو گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ایف 8 میں دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتار شدگان میں غلام سرور کے بیٹے منصور حیات اور بھتیجے عمار صدیق بھی شامل ہیں، تینوں سانحہ 9 مئی میں جلاؤ گھیراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں مطلوب تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں