اشتہار

حکومت نےغیرمعمولی فیصلوں سے معیشت کی گاڑی کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے، ہمایوں اختر خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن دن رات یہی دعائیں مانگ رہی ہے حکومت ناکام ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی ترقی اور خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ایمرجنسی کی طرز پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں سمیت دیگر شعبوں کی ترقی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے کئی شعبے عروج حاصل کریں گے۔

- Advertisement -

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن صرف دن رات یہی دعائیں مانگ رہی ہے کہ حکومت ناکام ہوجائے تاکہ ان کی کرپشن کا کاروبار دوبارہ چل سکے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ملک کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں اور انہیں اب لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان محروم طبقات کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لیے فکر مند ہیں اور خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے چین کے ماڈل کو اپنایا جائے گا۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غیرمعمولی فیصلوں سے معیشت کی گاڑی کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے اور وہ دن بھی آئے گا جب پاکستان کا شمار طاقتور معیشتوں میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں