اشتہار

سپریم کورٹ کا حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام ظاہر کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام ظاہر کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی ارکان کے رپورٹ جمع کروانے سے پہلے سپریم کورٹ میں حسین نواز کی تصویر لیک کے معاملے پر حکومت نے اپنا جواب جمع کروایا۔

جواب جمع کروانے کے بعد سپریم کورٹ نے حکومت کو تصویر لیک کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ لیک ہونے والی تصویر حسین نواز کی پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی کے موقع کی ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ اگر وہ چاہے تو ذمہ دار کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے، اگر وہ کمیشن بنانا چاہے تو بنا سکتی ہے، کیونکہ کمیشن بنانے کا معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی خود تفتیش کر چکی ہے۔ اس مقصد کے لیے ہمارے کندھے استعمال نہ کریں۔

سپریم کورٹ نے تصویر لیک کرنے والے کا نام ظاہر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نام ظاہر کرنے پر وفاق کو اعتراض نہیں ہے۔

یاد رہے کہ تصویر لیک ہونے کے بعد حسین نواز نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا نام دیتے ہوئے اسے اپنی تضحیک قرار دیا تھا اور سپریم کورٹ سے اس معاملے میں کارروائی کی استدعا کی تھی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ میں معاملے کی تحقیق کے لیے جے آئی ٹی ارکان کو طلب کرلیا گیا تھا۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں