تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

’’دُردانہ‘‘ کی طرف سے ہمایوں سعید کو سالگرہ مبارک

لاہور: پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کے موقع پر انہیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار، ماڈل اور پروڈیوسر ہمایوں سیعد نے اپنی 48ویں سالگرہ اہل خانہ اور خاص دوستوں کے ساتھ منائی، انہیں ساتھی اداکارؤں نے مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہمایوں سعید کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’’میں کبھی نہیں بھول سکتی کہ جب ہم ندیم بیگ کی ہدایت کاری پر ہنس رہے تھے‘‘۔

عروہ حسین نے ہمایوں سعید کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے فواد گھاگا آپ ایک حیران کن ہیرو ہیں‘‘۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا آپ کی دردانہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہمایوں سعید کے نئے آنے والے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی، ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور کبری خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ڈرامے کی کہانی تین کرداروں عائزہ خان، کبری خان اور ہمایوں سعید کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میرے پاس تم ہو کی پہلی قسط 17 اگست کو جاری ہوگی۔ میرے پاس تم ہو کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے تحریر کی۔

اداکار ہمایوں سعید کی چار سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں  واپسی ہوئی، اس سے قبل وہ اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم جوانی پھر نئی آنی اور اس کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال نے ہمایوں سعید کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ کو لمبی زندگی عطا ہو اور ہمیشہ ایسے ہی نظرآئیں‘‘۔

Comments

- Advertisement -