ممبئی: بالی ووڈ فلموں میں ثانوی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار اندر کمار ہارٹ اٹیک کے باعث 43 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اندر کمار گزشتہ کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلاء تھے، گزشتہ رات وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ اُن کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی۔
اہل خانہ نے بھارتی اداکار کو عارضہ کلب کے اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا، اندر کمار کو ہونے والے ہارٹ اٹیک کی نوعیت انتہائی سنجیدہ تھی جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اندر کمار نے 20 سے زائد بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہوں نے دبنگ خان سمیت معروف بھارتی اداکاروں کے ساتھ مختلف فلموں میں کام کیا۔
اندر کمار نے سلمان خان کے ساتھ 2009 میں برادر فلم میں کردار ادا کیا جس کے بعد اُن کی دبنگ خان سے دوستی گہری ہوگئی تھی، کمار نے سلمان خان کے ساتھ فلم تم کو نہ بھول پائیں گے، کہیں پیار نہ ہوجائے اور وانٹڈ وغیرہ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔