کراچی: گلوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پھر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزام کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے موقف پر قائم ہوں علی ظفر نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے میشا شفیع کا کہنا تھا کہ صرف علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا ہے لیکن انہوں نے میرے علاوہ کئی اور خواتین کو بھی ہراساں کیا ہے۔
میشا شفیع کا کہنا تھا کہ میری جانب سے علی ظفر کر الزام لگانے کے بعد سے آدھے درجن خواتین سامنے آئیں اور ان تمام خواتین نے بھی علی ظفر پر یہی الزام عائد کیا۔
Yes only he harrassed me but he didn’t harass me only.
Get it?
Half a dozen other women coming forward not enough for you all? How many will it take? Please share a number. https://t.co/7h3AxMnk2l
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) May 17, 2018
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔
علی ظفر نے ان الزامات پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کے مطابق میشا شفیع ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیں ورنہ وہ ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیں گے۔
یاد رہے کہ میشا کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوگیا ہے ہم جائزہ لے رہے ہیں، میشا کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات سچ پر مبنی ہے۔
گزشتہ روز میشا شفیع نے ہراسانی کے معاملے پر بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا اور خواتین کے حقوق کی وکیل نگہت داد کےذریعے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔