تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ابرار الحق نے گانا بھارتی فلم میں شامل کرنے پر قانونی کارروائی شروع کردی

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق نے اپنا مشہور زمانہ گانا ”نچ پنجابن نچ“ بغیر اجازت فلم میں شامل کرنے پر بھارتی فلم ساز کمپنی کو لیگل نوٹس بھجوادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار ابرارالحق نے بنا اجازت گانا چوری کرنے پر بھارتی فلم ساز کمپنی مووی باکس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے کمپنی کو لیگل نوٹس بھجوادیا ہے۔ ابرار الحق نے کہا کہ مووی باکس کمپنی کو لیگل نوٹس لندن سے بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابرار الحق کا کرن جوہر کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

خیال رہے کہ فلمساز کرن جوہر نے اپنی فلم ”جگ جگ جیو“ کے لیے مشہور زمانہ گانا ”نچ پنجابن نچ“ بغیر اجازت استعمال کیا تھا، جس پر ابرارالحق نے میں بالی وڈ پروڈیوسر کرن جوہر اور ٹی سیریز کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھارتی فلم کو گانے کے حقوق نہیں دیے انہوں نے بغیر اجازت میرا گانا استعال کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -