پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ سے شکست کے بعد آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی، جو روٹ اور جونی بریسٹو نے ناقابل شکست سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 378 رنز کا ہدف دیا تھا جو میزبان ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔


جو روٹ نے 142 اور بیرسٹو نے 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

میچ کے بعد آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کردیا اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو پوائنٹس بھی کم کردیے۔

علاوہ ازیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم انگلینڈ سے شکست کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے جبکہ قومی ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم 7ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں