ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آئی سی سی نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پچ کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پچ کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا تھا جو صرف ڈیڑھ دن میں بھارت کی کامیابی پر ختم ہوا اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔

میچ ریفری کرس براڈ نے رپورٹ میں بتایا کہ کیپ ٹاؤن کی پچ کھیل کے لیے معیاری نہیں تھی، وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کو اپیل کے لیے 14 دن کا وقت دیا ہے۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ ثابت ہوا تھا اور ٹیسٹ میچ کا فیصلہ مجموعی طور پر 642 گیندوں میں ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں