ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ائیر پورٹ پو کارروائی کرتے ہوئے سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد کرلی۔

اے این ایف کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، کارروائی میں بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہے جبکہ  6 ملزمان کو بھی  گرفتار کرلیا گیا۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق فیض آباد اسلام آباد میں ملزم سے 140 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی، ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے قریب گاڑی سے 14 کلو افیون 15 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا بتانا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران ملزم سے 1 کلو سے زائد منشیات پکڑی گئی ہے، جیوانی سےکراچی منشیات اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی، مسافر بس سے کراچی اور گوادر کے رہائشی ملزمان سے 4 کلو سے زائد ویڈ برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کراچی کے جناح  انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران سری لنکابھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ باڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 3 کلو زائد آئس برآمد ہوئی جبکہ ملزم نے باچا خان ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔

ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ شارجہ جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 3 عدد چرس بھرے کیپسولز برآمد کرلی ان تمام ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات  درج کیے گئے ہیں جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں