جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ایک کھلاڑی نہ کھیلتا تو بھارت آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت جاتا، ایشون

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق اسپنر روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ اگر ایک کھلاڑی نہ کھیلتا تو بھارت آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت جاتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق اسپنر روی چندرن ایشون نے کہا کہ اسکاٹ بولینڈ کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہ ہوتی تو بھارت ٹرافی جیت سکتا تھا، واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کو 3-1 سے شکست دی جبکہ بھارت نے پہلا میچ 295 رنز سے جیتا تھا۔

اسکاٹ بولینڈ پرتھ ٹیسٹ میں بینچ پر تھے لیکن ایڈیلیڈ اوول میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل جوش ہیزل ووڈ کے زخمی ہونے کے بعد انہیں فائنل الیون میں شامل کیا گیا اور آسٹریلیا نے دس وکٹوں سے میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

- Advertisement -

ہیزل ووڈ کو برسبین ٹیسٹ کے لیے فٹ قرار دیا گیا اور بولینڈ کو ڈراپ کردیا گیا تاہم سینئر پیسر دوبارہ زخمی ہوگئئے اور بولینڈ کو پھر میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میں موقع ملا۔

روی چندرن ایشون نے کہا کہ آسٹریلیا خوش قسمت تھا کہ اسکاٹ بولینڈ جیسا متبادل ملا اگر بولینڈ نہ کھیلتا تو بھارت بارڈر گواسکر ٹرافی جیت چکا ہوتا، وہ ہمارے بائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف عمدہ بولنگ کررہا تھا۔

واضح رہے کہ اسکاٹ بولینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں اور سیریز میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بنے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں