10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

دوران حج لو لگ جائے تو کیا کیا جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

حج کے دوران سخت گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ گرمی میں لو لگنا عام ہے اگر کسی عازم کو لو لگے تو پھر کیا کیا جئے اس حوالے سے سعودی ہلال احمر نے مشورے دیے ہیں۔

پیر 8 ذوالحج سے حج کا آغاز ہو رہا ہے اور منگل کو رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا۔ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں تاہم دوران حج موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے اور گرمی میں لو لگنا ایک عام سی بات ہے۔

اگر ایام حج میں کسی عازم حج کو لو لگ جائے تو پھر کیا کیا جائے؟ اس حوالے سے سعودی ہلال احمر نے عازمین حج کو پانچ ضروری باتوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

- Advertisement -

سعودی اخبار کے مطابق اس حوالے سے ہلال احمر کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی عازم حج کو لو لگ جائے تو اسے پہلی فرصت میں ٹھنڈی جگہ منتقل کیا جائے اور جسم پر ٹھنڈا پانی ڈالا جائے۔ اس دوران خصوصاً سر اور گردن پر ٹھنڈا پانی زیادہ ڈالا جائے۔

اس کے ساتھ ہی لو لگنے والے شخص کو ایئرکنڈیشن یا پنکھے کے سامنے بٹھایا یا لٹایا جائے اور اسے مشروبات دیے جائیں۔ کوشش کی جائے کہ متاثرہ شخص کو فوری طبی امداد کے لیے قریب ترین صحت ادارے میں منتقل کر دیا جائے۔

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ لو لگنے سے انسان کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے کیونکہ انسانی جسم کا بنیادی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو جاتا ہے۔ ایسے میں متاثرہ شخص کے اعصابی نظام کی کارکردگی متاثر اور بے ہوشی طاری ہوتی ہے اور اس کا جسم اکڑ جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں