بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

آل راؤنڈر نہیں ٹیل اینڈر ہوں، افتخار احمد کو غصہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے خود کو ٹیل اینڈر قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد غصے میں آگئے اور کہنے لگے کہ بھائی میں آل راؤنڈر نہیں بلکہ ٹیل اینڈر ہوں۔

افتخار احمد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سات سے آٹھ نمبر پر بیٹنگ ملتی ہے، دنیا بھر میں آل راؤنڈر ٹاپ 6 میں بیٹنگ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

تاہم افتخار احمد کے ریکارڈ پر نظر دوڑائی جائے تو ان کا شکوہ درست ثابت نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے 55 ٹی 20 کی 20 اننگز میں 43 بار ٹاپ 6 میں بیٹنگ کی ہے جبکہ 24 ون ڈے کی 19 اننگز میں بھی افتخار ٹاپ 6 میں کھیلے ہیں۔

ان کے بیان سے لگ رہا ہے کہ شاید بھارت کے نیویارک والے میچ پر بھڑک گئے ہیں جب انہیں ساتویں نمبر پر بھیجا گیا تھا اور وہ بمراہ کے سامنے ناکام ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں افتخار احمد مارخورز کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے گزشتہ روز نصف سنچری اسکور کی تھی جبکہ میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو باآسانی 160 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں