بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

شرپسندوں کو پولیس اور فوج میں تعاون پسند نہیں، آئی جی کے پی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کو پولیس اور فوج میں تعاون پسند نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی کے پی اختر حیات گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر پولیس اور فورسز کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کو پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے درمیان مشترکہ تعاون پسند نہیں ہے۔

- Advertisement -

آئی جی کے پی نے کہا کہ مشران کے تعاون سے شرپسندوں کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گے، پولیس اور فوج کا تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند پولیس شہادتیں مفاد میں استعمال کرنا چاہ رہے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ ہمارا نقصان کم سے کم ہو اور دشمن کا نقصان زیادہ سے زیادہ ہو۔

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ عوام، پولیس اور عسکری ادارے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے دو دہائیوں سے برسرپیکار ہیں۔

 اختر حیات نے کہا کہ عوام، پولیس اور فوج کی بدولت صوبے میں امن و امان قائم ہوا، خیبرپختونخوا پولیس کے 2000 سے زیادہ افسران وجوانان نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جی پی تک پولیس شہدا ہیں، مقصد سب کا ایک ہے کہ ملک میں امن قائم ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں