ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہوچکا ہے، اسلام آباد کےتمام انڈرٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اب تک اٹک جیل میں کیوں ہیں ؟ اڈیالہ منتقل کیوں نہیں کیا؟

- Advertisement -

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ توشہ خانہ میں اوریجنل آرڈر تو اڈیالہ جیل میں رکھنے کا تھا، کل کو آپ رحیم یار خان ٹرانسفر کر دیتےہیں تو وہاں سے ٹرائل کریں گے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی توعدالتی آرڈر اٹک جیل کا ہے، جس پر وکیل شیر افضل مروت نے عدالت سے درخواست کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسپورٹس مین ہیں ، ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا

Comments

اہم ترین

مزید خبریں