ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اریج محی الدین کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہاریج محی الدین کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ادکارہ اریج محی الدین نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اریج محی الدین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں تمہیں کبھی نہیں جانے دوں گی، پانچ ایسے الفاظ جو تم کبھی نہیں کہو گے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اریج محی الدین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اریج اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ثانیہ سعید، عفان وحید، آمنہ الیاس، چائلڈ اسٹار حورین ودیگر شامل ہیں۔

بندش ٹو کی کہانی سید نبیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں اریج محی الدین نے ’بینا‘ کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں