ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

غیرقانونی بیرون ملک جانے کا سسلسلہ نہ تھم سکا، 48 پاکستانی ڈی پورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

چاغی: غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کا سسلسلہ جاری ہے، ایران سے یونان جانے کے خواہشمند مزید 48 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یونان کے سانحے کے بعد بھی لوگوں کے غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جامنے کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے، ایران سے یونان و دیگر ممالک جانے کے خواہشمند مزید 48 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

سرحدی حکام نے بتایا کہ اب تک ایران سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد 305 ہوگئی ہے، پاکستانی بغیر سفری دستاویزات ایرانی سرحدی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ پاکستانی ایران کے راستے یونان نائجیریا اور یورپی ممالک جانا چاہتے تھے، تمام پاکستانی تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں