ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جہالت نے بھارت میں خاتون کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جس میں عورت کو سانپ کے کاٹنے پر گھر والے تانترک (سادھو یا مذہبی پیشوا) سے جھاڑ پھونک کرواتے رہے جس کے باعث وہ انتقال کر گئی۔

پڑوسی ملک بھات سے ویسے تو اکثر ہی کوئی نہ کوئی انہونی خبر سامنے آتی ہے جو سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتی ہے، تاہم اس بار جھاڑ پھونک کے افسوسناک واقعے میں ایک عورت کی جان چلی گئی لیکن پھر بھی لواحقین جھاڑ پھونک کرانے پر اصرار کرتے رہے۔

بھوپال میں واقع اشوک نگر کے ایک گائوں میں خاتون کو سانپ نے ڈس لیا جس پر اس کے گھر والے تانترک سے جھاڑ پھونک کرواتے رہے، اس دوران عورت کی طبعیت مزید بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی

- Advertisement -

مذکورہ خاتون کو ہفتے کی صبح سانپ نے کاٹا تھا، اسپتال لے جانے کے بجائے لواحقین کی جانب سے جھاڑ پھونک کرانے کے باعث زہر پورے جسم میں سرایت کر گیا، حالت بگڑنے پر دو گھنٹے بعد اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔

اسپتال کے ڈاکٹر پی کے بھارگوا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو سانپ نے ڈس لیا ہے تو جھاڑ پھونک نہ کرائیں، بروقت علاج سے انسان بچ سکتا ہے، ڈاکٹر کے مطابق عورت کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے جانے کے دوران بھی لواحقین جھاڑ پھونک کروانے پر اصرار کرتے رہے۔

خاتون کی موت کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے اہل خانہ کے حوالے کر دی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں