10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان کیلیے کونسی ٹیم چیلنج بن سکتی ہے؟ عماد وسیم نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ پاکستان کے لیے چیلنج بن سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ افغانستان کا ابھی بھی سیمی فائنل میں چانس ہے اور انگلینڈ پاکستان کے لیے چیلنج بن سکتا ہے۔

پروگرام میں شریک سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہین آفریدی پرفارم نہیں کرے گا تو پاکستان پر دباؤ ہوگا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ سابق کرکٹر عبدالرزاق نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں تین میں کامیابی حاصل ہوئی اور چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے دوسری ٹیموں کی شکست اور رن ریٹ کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں