منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

ایمان نے عابد علی کی کونسی چیز والدہ سے چھپا کر رکھی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مرحوم والد عابد علی کی ایک چیز والدہ سے چھپا کر رکھی ہے۔

اداکارہ ایمان علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مرحوم والد عابد علی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

ایمان علی نے کہا کہ انہیں اسلحہ رکھنا پسند ہے اور وہ چلانا بھی جانتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ والد عابد علی کے پاس بھی بہت سارا اسلحہ تھا جسے میں نے اپنے پاس چھپا کر رکھا ہوا ہے اور مما کو اس سے متعلق کچھ نہیں پتا ہے۔

ایمان علی نے کہا کہ میں نے وہ اسلحہ ایسی جگہ چھپایا ہے کہ مما ڈھونڈ نہیں سکتیں۔

واضح رہے کہ سیبنئر اداکار عابد علی پانچ ستمبر 2019 میں انتقال کرگئے تھے۔

عابد علی کو یرقان کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں جگر کے کینسر کی تشخیص کی، جس کے بعد وہ لاہور اور پھر کراچی میں زیر علاج رہے۔

انہوں نے اداکارہ حمیرہ علی سے شادی کی جو متعدد ڈارموں میں کام کرچکی ہیں۔ ان کی تین بیٹیاں ہیں جن کے نام ایمان علی، مریم علی اور رحمہ علی ہیں۔

خیال رہے کہ  عابد علی اپنے کیریئر میں کئی بڑے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ‘مہندی’، ‘دیار دل’، ‘بنٹی آئی لو یو’، ‘رخصتی’ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں