لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ ایمان علی کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے گزشتہ روز ان کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ایمان علی کی ڈھولکی اور مایوں کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔
اداکار فرحان سعید، عروہ حسین، احسن خان، فیروز خان، سونیا حسین اور دیگر نے مہندی کی تقریب میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگادئیے۔
اداکارہ ایمان علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ساتھی فن کاروں کے ہمراہ تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی صاحب زادی ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے بابر بھٹی سے شادی کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے ماڈلنگ کے علاوہ کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بھی کردیا ہے۔
شادی کے بعد ایمان علی شوبز سے وابستہ رہیں گی یا کنارہ کشی اختیار کرلیں گی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔