جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے ایئرپورٹس سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد  : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پیر کو پاکستان کے ایئرپورٹس سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان ،سیکریٹری ایوی ایشن،شاہ رخ نصرت اور سول ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کے ایئرپورٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے اور سی اے اے کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو اہم شعبوں کو الگ کرنے کی باقاعدہ منظوری بھی دی جائے گی، سول ایوی ایشن کے شعبہ ریگولٹری کو بھی الگ کردیا جائے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئرپورٹ سروسز کو بھی آؤٹ سورس کرنے کے حوالے اہم فیصلے ہوں گے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پاکستان کے ایئرپورٹس دنیا کے جدید ترین ایئرپورٹ ہوں، وزیر اعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہو اور سیاحت کو فروغ حاصل ہو، سال 1982میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک خودمختار ادارہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: قطرپاکستان کے ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کا خواہش مند

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولٹری کو الگ کرنے کا مقصد بین الاقوامی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے معیار کے مطابق ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں