اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا توقع ہے کہ آئی ایم ایف ستمبر میں پاکستان کے لیے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قرض معاہدے کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، آئی ایم ایف سے ستمبر میں ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کی بات ہوئی، جو بات چیت ہوئی اس پر عمل پیرا ہیں۔
وزیر نے یقین دلایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ تمام شرائط پر عمل درآمد کیا جائے گا، جیسا کہ کمیٹی میں بحث کی گئی ہے۔
یاد رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان12جولائی کواسٹاف لیول معاہدہ طےپایاتھا ، پاکستان کونئےپروگرام کے تحت 7ارب ڈالرملیں گے اور نیاقرض پروگرام 37ماہ کیلئے ہوگا۔
خیال رہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈاجلاس کا اگست تک کا کیلنڈر جاری کیا گیا تھا ، لیکن پاکستان کا ایجنڈا بورڈ اجلاس میں شامل نہیں تھا، 28 اگست کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے۔