اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

’بجلی بلوں میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہیں لیا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں حکومت بھاری بھرکم بجلی بلوں پر عوام کے شدید احتجاج کے بعد انہیں ریلیف دینے کی تیاری کر رہی ہے تاہم اس کے لیے آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں ماہ اگست میں ملک بھر میں عوام کو ملنے والے بجلی کے بل نے ان کے ہوش اڑا دیے ہیں اور وہ تاریخ کے مہنگے ترین بجلی بلوں کے خلاف کراچی تا خیبر سڑکوں پر احتجاج کے لیے نکل آئے ہیں، مشتعل عوام بلوں کو آگ لگا رہے ہیں جب کہ تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

اس صورتحال میں نگراں وفاقی حکومت عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے تاہم ذرائع وزات خزانہ کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق بجلی بلوں میں ٹیکس میں کمی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کی جا سکتی ہے، اگر ایسا کیا گیا تو یہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور ٹیکس کے لیے سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے کیا تھا جس کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو بجلی بلوں میں ریلیف نہیں دیا جا سکتا ہے۔ اس لیے بجلی نرخوں میں کسی بھی ریلیف کے فیصلے سے قبل آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینا ضروری ہوگا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دسمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 122 ارب روپے وصول کیے جائیں گے جس کے لیے اگلی سہ ماہی میں بجلی مزید 4.37 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں