منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

نئی امریکی پابندیاں: عالمی کمپنیوں نے ایران سے واپسی کی تیاری شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

روم: ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی اور نئی پابندیوں کے بعد عالمی کمپنیوں نے ایران سے واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بحالی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، اطالوی کمپنی اینی نے ایران میں اپنی سرمایہ کاری سمیٹنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اطالوی توانائی کمپنی اینی کے چیف ایگزیکٹو کلاڈیو ڈسکالزی نے جمعرات کو کمپنی کے سالانہ اجلاس عام میں اپنے حصص یافتگان سے کہا کہ وہ ایران سے اپنا سرمایہ بتدریج واپس لے رہے ہیں اور کمپنی کی طرف سے مزید کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کے پاس ایران میں ایک ہی سرگرمی بچی ہے، بیس لاکھ بیرل تیل کی ماہانہ بنیاد پر خریدای جو کہ ایک معاہدے کا حصہ ہے، یہ معاہدہ رواں سال کے آخر میں ختم ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی پابندیوں کے نفاذ میں میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں تب تک ایران میں کمپنی کے جاری منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات نے ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی


دوسری طرف جاپان کی توانائی کے وسائل کی تلاش کے لیے کام کرنے والی ایک کمپنی ’انپکس کورپ’ نے بھی کہا ہے کہ وہ ایران کے جنوب میں آزاد جان آئل فیلڈ کے دوسرے مرحلے سے دست بردار ہو رہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایران میں آئل سیکٹر سے نکلنے کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علیحدگی اور تہران پر نئی پابندیوں کے اعلان کا رد عمل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی وفاقی کابینہ نے بھی ایک قراد داد کے ذریعے نو ایرانی کمپنیوں اور افراد پر پابندی عائد کردی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں