ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

’امپورٹ ایل سیز انٹربینک ریٹ کے مطابق ہی کھولی جارہی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ توانائی، میڈیسن اور زراعت کےشعبوں کی ایل سیزکھولی جارہی ہیں امپورٹ ایل سی انٹربینک ریٹ کے مطابق ہی کھولی جارہی ہیں۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کی رقم کا معاملہ طے ہو گیا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے کنٹرول کیلئے غیرضروری اشیا پر پابندی لگائی۔

اسٹیٹ بینک کا ڈالر کے کاروبار میں ملوث بینکوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 6 ماہ میں قابو کیا گیا ہے اسٹیٹ بینک موجودہ ذخائر کی بنیاد پر ہی مخصوص ایل سیزکی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی امپورٹ سے پہلے بینکوں سے مشاورت کریں کراچی چیمبرپورٹ پر پھنسے کنٹینرز کی مکمل تفصیلات فراہم کرے، امپورٹرز اپنی ایما پر عالمی سپلائرز سے کریڈٹ امپورٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں