اشتہار

وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا امکان، افسران کے نام شارٹ لسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کیلئے پچیس بیورو کریٹس کے نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے، یہ افسران ن لیگ کے ساتھ پنجاب اوروفاق میں کام کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا امکان ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے پچیس بیورو کریٹس کے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔

یہ افسران ن لیگ کے ساتھ پنجاب اوروفاق میں کام کرچکے ہیں، افسران میں گریڈ 22 کے بابر حیات تارڑ، یوسف نسیم کھوکھر اور شوکت علی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ شارٹ لسٹ ناموں میں گریڈ21کےنبیل اعوان،محی الدین وانی ، امداد اللہ بوسال، حامد یعقوب،راشد لنگڑیال، علی مرتضیٰ ، عبداللہ سنبل،ندیم محبوب ، جاوید قاضی،سیف انجم، مومن آغا اور افتخارساہو شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گریڈ20کےاحسان بھٹہ،احدچیمہ،ساجدظفر،مجاہدشیردل اور گریڈ19کےعمیراحمدسید،عرفان نواز بھی افسران میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ حکومت بننے پر افسران کو صوبے میں ہی رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں