ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ میں رد وبدل کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی 13 ویں ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی تاریخ کی بدترین کارکردگی رہی اور میگا ایونٹ میں پہلی بار پانچ میچوں میں شکستوں کے بعد خالی ہاتھ گھر واپس لوٹی۔ گرین شرٹس مسلسل تیسری بار میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے۔

وطن واپسی کے بعد پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے اور کپتان سے لے کر ٹیم انتظامیہ تک تبدیل کر دی گئی ہے اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ میں ردوبدل کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

پی سی بی نے نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو سینٹرل کانٹرکٹ میں تبدیلی کا ٹاسک دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق ورلڈ کپ اور ایشیا کپ پرفارمنس کی روشنی میں کھلاڑیوں کے کانٹریکٹ میں ردو بدل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کانٹریکٹ کھلاڑیوں کی وائٹ، ریڈ بال کرکٹ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے مرتب کیے جائیں گے

عمر گل اور سعید اجمل پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر

بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے بنائے گئے نئے کپتان شان مسعود جو اس وقت ڈی کٹیگری میں ہیں ان کی کٹیگری میں تبدیلی کا امکان ہے جب کہ ورلڈ کپ سے قبل جو کھلاڑی اے ار بی کٹیگری میں شامل تھے ان کی میگا ایونٹ میں کارکردگی کے پیش نظر تبدیلی ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں