پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

توانائی کے شعبے سے متعلق اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پٹرولیم ریفائنریز کے شعبےکی ترقی اور اس میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے ریفائنری پالیسی 2023 کی معیاد میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے کمیٹی اجلاس میں آئل ریفائزیرز کو اعتماد میں لے کر ترجیحی بنیاد پر اپ گریڈیشن کیلئے جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت  کی ہے۔

کمیٹی کو بجلی شعبے کی جولائی 2023 سے مئی 2024 تک کے گردشی قرضےکی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق مئی 2024 تک بجلی شعبے کے گردشی قرضے کا حجم 2655 ارب روپے رہا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں بجلی فراہمی کےحوالے سے شکایات کے ازالے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لائحہ عمل کیلئےکمیٹی قائم کر دی۔

بجلی چوری روک تھام، بلوں کی بروقت وصولی کیلئے ڈسکوز سپورٹ یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی معیاد وفاقی کابینہ سے منظوری سے لے کر 2سالہ مدت تک ہو گی۔ ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی شروعات ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) سےکی جائےگی۔

کمیٹی نے بجلی کے غیراداشدہ، زائدالمعیاد بلوں کی وصولی کیلئے ترغیبی پیکیج کی بھی منظوری دی۔ پیکیج کے تحت ایسے بلوں کی وصولی پر سیکیورٹی اداروں، ڈسکوز اہلکاروں کو انعام سے نوازا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں