اشتہار

عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے اور بینکنگ کورٹ میں مقرر تمام کیسز بغیر کارروائی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چار مقدمات میں آج اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونا ہے جس کے لیے وہ لاہور زمان پارک سے قافلے کی صورت دارالحکومت کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

ان میں سے ایک کیس بینکنگ کورٹ میں فارن فنڈنگ کیس سے متعلق بھی ہے جس کی سماعت سے قبل ہی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور بینکنگ کورٹ میں آج سماعت کے لیے مقرر تمام دیگر کیسز بغیر کارروائی کے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

بینکنگ کورٹ میں آج صرف عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی جب کہ تمام دیگر کیسز میں سائلین کو نئی تاریخ دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان بینکنگ کورٹ میں فارن فنڈنگ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جج رخشندہ شاہین کے روبرو پیش ہوں گے۔ انہیں عدالت نے ذاتی طور پر طلب کر رکھا ہے اور ان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آج متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آج اسلام آباد کی 4 عدالتوں میں پیشی

وہ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایک اور اسلام آباد کچہری میں دو مقدمات میں بھی پیش ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں