جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

گوگل میسجز ایپ کون سا اہم فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی ایپلی کیشن گوگل میسجز کی وائس ریکارڈنگ میں شور کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا ‘نوائز کینسلیشن’ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس فیچر سے سڑک پر گاڑیوں کے شور کے درمیان صوتی پیغامات بھیجنا آسان ہو جائے گا۔اس فیچر کے باعث صارفین بغیر شور سے آواز ریکارڈ کر سکیں گے۔

صارفین کو ریکارڈنگ کے دوران ایسا کرنے کے لیے ’نوائز کینسلیشن‘ کا بٹن دبانا ہوگا، جس کے بعد پیغام وصول کرنے والے کو ایک غیر متاثر صوتی پیغام موصول ہوجائے گا۔

- Advertisement -

گوگل میسجز کا جو ورژن آپ استعمال کر رہے ہیں اسے جاننے کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جانے کے بعد میسجز پر ٹیپ کرنا ہوگا، اس کے بعد نیچے تک سکرول کرنا ہوگا، جس کے بعد آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کے اینڈرائیڈ فون پر میسجز کا کون سا ورژن استعمال کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے فی الحال ٹیسٹنگ کے لیے میسجز ایپ کے بیٹا ورژن میں اس فیچر کو رول آؤٹ کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں