بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہو سکے گا، عیدکی چھٹیوں کے باعث اوگرا ‏سمری تیار نہیں کر سکا۔

‏نئی 15 روزہ قیمتوں کا اطلاق 16مئی سے ہونا تھا تاہم عید کی چھٹیوں کی وجہ سے سمری تیار ‏نہیں ہو سکی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 17مئی کو متوقع ہے۔

اوگرا پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق ‏‏18مئی سے متوقع ہے۔ نئی قیمتوں کےاعلان تک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں ‏گی۔

- Advertisement -

ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان 17 مئی کو کیا ‏جائےگا، قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان ہر ماہ 15 اور مہینے کےآخری دن کیاجا تا ہے لیکن لاک ‏ڈاؤن، عیدتعطیلات کی وجہ سے قیمتوں کا تعین 17 تاریخ کو کیا جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں