پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

چینی انکوائری کمیشن سے متعلق وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ چینی کمیشن کی انکوائری کے دوران دباؤ ڈالا جا رہاتھا، انکوائری کمیشن کےسربراہ کو دباؤ میں لانےکی کوشش کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر2011 بطورجماعت پی ٹی آئی کیلئےبڑا دن تھا اور 21مئی2020 پی ٹی آئی کی حکومت کیلئےتاریخی دن ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنامشکل فیصلہ تھا، عمران خان کے سوابہت سےلوگ پریشرمیں آرہے تھے، چینی کمیشن کی انکوائری کے دوران دباؤ ڈالا جا رہاتھا، کمیشن کےسربراہ کو دباؤ میں لانےکی کوشش کی گئی، واجدضیاسےکہاگیاچینی کی قیمت مہنگی کردیں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: چینی کمیشن رپورٹ میں ملوث افراد کے نام سامنے آگئے

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پہلی رپورٹ ہے مگر آخری نہیں، مستقبل میں بہت سی رپورٹس آنےوالی ہیں،جہانگیرترین کی پارٹی میں بہت سی خدمات ہیں جہانگیرترین قابل آدمی ہیں مگر کچھ معاملات پراختلاف رائےرہا، افسوس ہےکہ ایک ساتھی اتناعرصہ ساتھ رہا مجھےاس وقت بھی افسوس ہوا تھاجب انہیں نااہل قراردیاگیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ نہیں جانتا آگےکیاہوگالیکن آگےقدم پھونک پھونک کررکھناہوتاہے، عمران خان اصول کی سیاست کرتےہیں تعلقات پرنہیں جائیں گے، عمران خان کےاس معاملےپرفیصلےدوٹوک اورواضح ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں