پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

عمران خان کا خیبرپختونخواہ میں تعلیمی اداروں کی بندش پر ناراضگی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں دورہ وزیر اعظم پر تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے پر ذمہ داروں کےخلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا.

تفصیلات کے مطابق عمران خان کایوتھ گیمز2016 کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ میں نےخیبرپختونخواہ
حکومت سے کہا کہ وزیراعظم کی آمد پر مانسہرہ یونیورسٹی اور بنوں میں اسکولوں کی بندش پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے.

- Advertisement -

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا جب کوئی وی آئی پی دورہ کر ے یہ ایک اچھا عمل نہیں ہے، انہوں نے حکومت سے کہا کہ اس طرح کے کلچر کو فروغ نہیں دیا جائے.

عمران خان نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سےانسان جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست ہوتا ہے جو ایک تندرست معاشرے کی علامت ہے.

انہوں نے کہا کہ چیمپئن آخری گیند تک لڑتا ہے، مجھے سیاست میں آئے ہوئے 20 سال ہوگئے ہیں لیکن میں نےکبھی ہار نہیں مانی اور نا ہی مستقبل میں کبھی ہار مانوں گا.

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے خواب دیکھا تھا کہ وہ ایک یونیورسٹی اور اسپتال بنائے اور انہوں نے اپنے خواب کو حقیقت بنایا.

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے دسمبر 2015 میں نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، جس میں حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی بات کی گئی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں