اشتہار

کل بھرپور طاقت کے ساتھ ریلی نکالیں گے، سابق گورنر سندھ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کل لاہور میں بھرپور ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان چالیس دنوں میں انتخابی مہم نہیں چلائیں گےتو کب چلائیں گے؟

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امن وامان کی بگڑتی صورتحال تو ہمارے خلاف جاتی ہے، حکومت ضمانت دے کہ ریلی میں ایسا کچھ نہ ہو کہ امن وامان کا مسئلہ ہو۔

عمران اسماعیل نے کل پوری طاقت کےساتھ ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان چالیس دنوں میں انتخابی مہم نہیں چلائیں گےتو کب چلائیں گے؟۔

- Advertisement -

سندھ سے رکن اسمبلی کے مبینہ اغوا پر سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ارسلان تاج کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا،ابھی تک پتہ نہیں چل رہا کہ ارسلان تاج کا کیا قصورہے،کیا الزام ہے؟معاملے پر نہ کوئی ایف آئی آرکاٹی گئی نہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کی ہلاکت کو ایکسیڈینٹ کہا گیا،بتایا جائے کہ ایف آئی آر عمران خان کےخلاف کیوں کٹی؟ ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سب لکھاہےکہ کہاں کہاں تشدد کیا گیا؟

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر ٹریفک حادثہ ہوتو کپڑے پھٹےہوئےہوتےہیں،جسم پرخراش کےنشان ہوتےہیں ظل شاہ کے ساتھ ایسا کچھ نہ تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نوازکی مبینہ آڈیو میں ظل شاہ کےقتل کو کوراپ کرنےکا پلان واضح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں