اشتہار

نواز شریف اپنی چوری کا جواب دینے کے بجائے اداروں پرتنقید کر رہے ہیں: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال: عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو 300 ارب روپے کی چوری میں پکڑا گیا، مگر وہ جواب دینے کے بجائے ہر جگہ کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے چکوال میں‌ ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں‌ تقریر کرتے ہوئے کیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی کرپشن کا جواب دینے کے بجائے پاکستانی اداروں پرتنقید کر رہے ہیں، وہ سعودی عرب جا کر کہتے ہیں مجھے بچا لو۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پیسہ چوری کرکے باہر لےجاتے ہیں، تو ملک کو امریکا سے قرضہ لینا پڑتا ہے، اگر امریکا سےقرضے یا امداد نہ لیتے، تو وہ آج ہمیں اس طرح طعنے نہ دیتا۔

ہم پہلےامریکا کی جنگ لڑیں اور بعد میں ان کےطعنے بھی سنیں، امریکا افغانستان میں کامیاب نہ ہوسکا اور 16 سال بعد ہمیں ذمہ دارٹھہرا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے 25 ارب روکے ہیں، مگر نوازشریف کےتو 300 ارب روپے بیرون ملک پڑے ہیں. چار سال میں پاکستانیوں نےدبئی میں 800 ارب کی پراپرٹی خریدی اور ایسے میں ہمیں 25 ارب  پر ذلیل کیا جارہا اہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کیلئے200 اہلیت رکھنے والے ایمان دار لوگ چاہییں، ہم ملک بھرمیں بہترین اسپتال، یونیورسٹی، کالجز بنا سکتے ہیں، انھوں نے سوال کیا کہ اورنج ٹرین یا میٹرو بس آپ کو نوکری دے گی۔

ہم اپنے ایف بی آر کو ٹھیک کرکے ان چوروں کا راستہ روکیں گے، اقتدار میں‌ آکر کر لوٹا ہوا پیسہ واپس لائوں گا، قوم کو طاقتور بناؤں گا، دنیا ہماری عزت کرے گی۔

انھوں‌ نے کہا کہ 30 سال سے ڈرامے کرنےوالوں کوچکوال کےضمنی الیکشن میں سبق سکھانا ہے۔ یاد رہے کہ چکوال کے حلقہ پی پی 20 میں 9 جنوری کو ضمنی انتخاب منعقد ہورہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں