اشتہار

عمران خان نے دوبارہ اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔

عمران خان کی لاہور میں دہشتگردی کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں بیان دیا کہ ہم عدالتوں میں معاونت کرنے آئے ہیں مار کھانے نہیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے استدعا کی ہے کہ تین مقدمات میں ضمانت چاہیے، آپ کی حکومت نے جاوید لطیف کے خلاف مقدمات درج کیے، بکاخیل اور دیگر جگہوں میں مقدمات درج ہوئے تھے، آپ کی حکومت نے بھی دوسرے شہروں میں لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے۔

- Advertisement -

وکیل عمران خان نے کہا کہ یہ سرکاری مشنری کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ اس حکومت نے شیخ رشید کے خلاف دوسرے شہر میں مقدمات درج کیے۔

اس دوران عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور انہوں نے بیان دیا کہ رانا ثنا اللہ کے بیان سے لگتا ہے کہ مجھے گرفتار کر لیا جائے گا، حالات آؤٹ آف کنٹرول ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں