تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سال 2018 کا الیکشن کراچی سے لڑوں گا،عمران خان

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابات 2018 کراچی سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کو ٹھیک کرکے دکھائے گی، مجھے کہتےہیں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی آج پوری قوم لعنت بھیج رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عمران علی شاہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں، ڈاکٹر محمد علی شاہ کا پرانا دوست ہوں، شمولیت پر زیادہ خوشی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے لوگوں کو سیاست میں آنا چاہئے، دہشت گردی کےباعث لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے، خوشی ہے کہ اب لوگ پاکستان کی سیاست کی طرف آرہے ہیں، پیسہ اور بےروزگار لوگ یہاں سے دبئی جارہےہیں، کراچی کے گاڈ فادر لندن چلے گئے۔

سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ میں حکومت کرنیوالوں نے کراچی پر توجہ نہیں دی، سندھ کے حکمرانوں کا ووٹ کراچی میں نہیں تھا تو انہیں دلچسپی نہیں تھی، کراچی میں مقامی حکومت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج کراچی میں رینجرزہےتواس کی وجہ یہ ہے کہ پولیس کو تباہ کردیا گیا، کراچی میں کےپی کے طرز کا پولیس سسٹم لانے کی ضرورت ہے، سندھ میں 12ہزار پولیس والے جرائم میں ملوث ہیں ، پیسے دے کر پولیس والے بھرتی ہونگے تو وہی عوام کو ہی لوٹتے ہیں، ایک مکمل با اختیار میئر کراچی کے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے 2018کاالیکشن کراچی سے لڑوں گا، کراچی کے کس حلقے سے لڑنا ہے فیصلہ پارٹی کرے گی، پی ٹی آئی کراچی کو ٹھیک کر کے دکھائے گی ، پاکستان تحریک انصاف وفاق کی طرز کی جماعت ہے، ضمنی الیکشن کی اتنی اہمیت نہیں کیونکہ مشینری حکومت کی ہوتی ہے، 2018 کا الیکشن ملک کی تاریخ بدل دے گا۔

نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان 300ارب باہر لیکر گیا،سب چیزیں سامنےآرہی ہیں، نواز شریف ٹھیک کہتا ہے کہ میں غلط بیانی کررہا ہوں، اب پتہ چلا شریف خاندان تو900 ارب روپے باہر لے گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کو 40سال کا ریکارڈ پیش کیا،64 دستاویز دیں، لندن کے ایک فلیٹ کے لئے میں نے 64دستاویزات دیں، نوازشریف نے 1999میں 6کروڑ روپے کی دولت ظاہر کی تھی۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی، پیسہ چلایا گیا ہے، سینیٹ الیکشن میں کئی لوگوں نے اپنے آپ کو بیچا، سینیٹ الیکشن میں رشوت دی بھی گئی اور لی بھی گئی، سینیٹ الیکشن میں کون ہماری پارٹی سے بکا ہے ،تحقیقات کرائیں گے۔


مزید پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف کی پہلی کوشش ہوگی کہ غربت کیسے کم ہو، عمران خان


انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ایم پی ایز کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی بات کی ہے، سینیٹ الیکشن میں 4کروڑ روپے میں ایک ایم پی ایز بکا ہے ، پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ بکے ہیں، کیا تحقیقات کرانا الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی ذمہ داری نہیں ہے؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو دیکھنا چاہئے کہ جمہوریت میں ایسے لوگ بکتے ہیں، کراچی میں پیسہ خرچ کرنے سے پہلے سسٹم لایا جائے ، مجھے کہتے ہیں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی آج پوری قوم لعنت بھیج رہی ہے، سینیٹ الیکشن میں کون بکا اور کس نے خریدا،یہ دیکھنا ہمارا کام نہیں۔

میرشکیل کے حوالے سے سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ جیو کے پاس تنخواہ کیلئے پیسے نہیں مگر جائیدادیں بڑھ رہی ہیں، شریف گاڈ فادر جیو کو فنڈز دیتا ہے ، جیوکے مالک میر شکیل کامیڈیا”رینٹ اے میڈیا”ہے، میرشکیل دبئی میں شاہانہ زندگی گزار رہا ہے، صحافیوں کو تنخواہ نہیں ملتی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جب تک نظام نہیں بنے گا پیسہ پڑا رہے گا لانچوں میں دبئی چلا جائے گا، شکیل الرحمان یہ نہیں کہے گا 900ارب روپے باہر چلے گئے، میر شکیل کو یہ فکر ضرور ہے کہ عمران خان نے شادی کرلی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -