منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

عمران خان نے کل اسلام آباد میں پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل اسلام آباد میں پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں عید سے قبل نیا پارٹی سیٹ اپ بنانے کی کوشش پرغورکیاجائیگا۔

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے عبوری سیٹ اپ کےقیام کیلئےاجلاس دوسری بارطلب کیاگیاہے،چند روز قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی سے نئے نامزدگیوں کیلئےتجاویزمانگی تھی۔دس رکنی کمیٹی ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی نئے سیٹ اپ کی تجاویز نہ دے سکی۔

اجلاس میں عمران خان پنجاب کو آئندہ احتجاجی تحریک کا مزکز بنانے کیلئےاہم فیصلے کرسکتے ہیں، پنجاب میں نئے عبوری سیٹ اپ کے حوالے سے مختلف دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں