اشتہار

عمران خان کا ہائی کورٹ جانے پر مشاورت کیلئے لیگل ٹیم سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہائی کورٹ جانے پرمشاورت کیلئےلیگل ٹیم سے رابطہ کر لیا، جس کے بعد وہ ہائی کورٹ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کے معاملے پر عدالت میں پیش ہونے پر مشاورت کیلئے لیگل ٹیم سے رابطہ کر لیا۔

عمران خان مشاورت کے بعد ہائیکورٹ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کریں گے ، ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کیلئے عمران خان کو آج پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی۔

گزشتہ روز سماعت میں عمران خان کےوکیل نے کہا تھا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے عمران خان عدالت نہیں آپا رہے ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ آپ عمران خان کواسٹریچرپر لے کرآجائیں یا بیان حلفی دیں کہ صبح عمران خان کو لے آئیں گے۔

وکیل نے جواب دیا تھا کہ ہم یہ بیان حلفی نہیں دے سکتے، ویڈیولنک کے ذریعے پیشی کرواسکتے ہیں۔

یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست کی تھی ، جس میں کہا تھا کہ خدشہ ہے پولیس گرفتارکرلے گی، حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں