تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوازشریف کو بند گلی کی طرف نہیں، اڈیالہ جیل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے: عمران خان

پشاور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بند گلی کی طرف نہیں، اڈیالہ جیل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں‌ فاٹا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں‌ نے کہا کہ میاں صاحب نے مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر فاٹا کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز کو پس پشت ڈال دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے قبائلی علاقوں کے لیے سات نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے پر فاٹا کو کے پی میں ضم کردیں گے.

انھوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد قبائلی علاقوں میں تباہی کامنظر تھا، لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے، روزگار نہیں رہا، میں فوجی قیادت سے ملاقات کروں گا اور قبائلی علاقوں کے مسائل سامنے رکھوں گا.

انھوں نے کہا کہ حکومت میں آکر3 سے 5 ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرائیں گے، قبائلی علاقوں میں بہت سے وسائل ہیں جن سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

انھوں‌ نے کہا کہ آج شہبازشریف سوچ رہے ہوں گے کہ کتنا پیسہ اور کمیشن بنا سکتا ہوں، پشاور میں بننے والی میٹرو بس میں کوئی خسارہ نہیں ہوگا، پنجاب میں بننے والی میٹرو کا خسارہ اتنا ہے کہ دو شوکت خانم اسپتال بنا سکتے ہیں، زرداری اور نوازشریف کی حکومت سے پہلے پاکستانیوں پرصرف 35 ہزار قرضہ تھا، پاکستانیوں پر ایک لاکھ 40 ہزار قرضہ چڑھ گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی، نوازشریف کو بند گلی کی طرف نہیں اڈیالہ جیل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، شریف خاندان کی ترقی صرف اشتہارات میں ہوتی ہے۔

انھوں‌ نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے لئے مشاورت بہت ضروری ہے، شفاف الیکشن کرانے ہیں تو نگراں سیٹ اپ کے لئے مشاورت لازمی ہے.


اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہورہی ہیں، انہیں کیسے پتہ چلا کوئی آرہا ہے‘ نوازشریف


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -