تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نجکاری کے نام پر لوٹ مار نہیں ہونے دیں گے، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نجکاری کے نام پر ملک میں لوٹ مار نہیں ہونے دیں گے، نجکاری کی بجائے ان کی مینجمنٹ کو ٹھیک کریں گے، لاہور کی عوام سے کئے گئے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹوں گا.

7

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

14

عمران خان نے کہا کہ آج مزدوروں کا عالمی دن ہے اس لئے پہلے مزدوروں کی بات کروں گا، افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے معاشرے نے مزدوروں کو بھلا دیا ہے ہمیں اندازہ نہیں کہ مزدوروں کی اس وقت کیا مشکلات ہیں انہوں نے بتایا کہ ملک میں باون لاکھ لوگ بے روزگار ہیں گزشتہ دو سال میں 15 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں.

8

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے سے نمٹ کرمزدوروں کو ان کا مقام دلانے کیلئے اقدامات کروں گا، ہم مزدوروں کو ان حق دلا کر رہیں گے۔

11

عمران خان نے کہا کہ گندم کی کٹائی کا سرکاری ریٹ 1300 روپے نکلا تھا، لیکن کسانوں کو 1000 سے گیارہ سو روپے دیا جا رہا ہے، جو ایک بہت بڑی نا انصافی ہے۔

23

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف قوم کو جوابدہ ہیں اور انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیئےکیونکہ ان پرکرپشن، ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولنے جیسے 4 بڑے الزامات ہیں اس لئے آپ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے اتوار کو فیصل آباد جائیں گے سارے کارکنان تیار رہیں میں کسی بھی وقت رائے ونڈ جانے کا اعلان کر دوں گا۔

17

عمران خان نے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں ایک فٹبال بنانے کی فیکٹری تھی جو عالمی معیار کی فٹ بالز بنا کر ایکسپورٹ کرتی تھی، میں نے ایک بار اس فیکٹری کا دورہ کیا تھا۔ اور اس کے مالک سے میں نے جب پوچھا کہ آپ کی کامیابی کا راز کیا ہے تو اس نے بتایا کہ میں نے اپنے ملازمین کو تمام سہولیات میسر کی ہیں، میرے ملازمین اسی لئے محنت اور خوشی سے کام کرتے ہیں۔

19

عمران خان نے کہا کہ جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہوتو پورا ملک کرپٹ ہوجاتا ہے اگرملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہو لیکن اس کا سربراہ کرپٹ ہو تو ملک کس طرح ترقی کرے گا، اگر آج قوم نے احتساب کا مطالبہ کردیا تو پاکستان کی تقدیر بدل کر رہ جائے گی۔

5

وزیر اعظم سے پانامہ لیکس کے بارے میں جواب مانگا گیا تو وہ جواب دینے کی بجائے مانسہرہ میں ایک گیس پائپ لائن پراجیکٹ کا چوتھی بارافتتاح کرنے چلے گئے،

انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کہیں خوف کے مارے موٹروے کا پھر سے  افتتاح نہ کر دیں۔

9

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایم آر آئی کی مشین شوکت خانم کیلئے چالیس کروڑ میں خریدی گئی جبکہ وہی مشین ایک حکومتی ہسپتال کیلئے 60کروڑ روپے میں خریدی گئی، اور ایک مشین کی خریداری پر بیس کروڑ روپے کمیشن بنایا گیا ۔عمران خان کا کہناتھا کہ خیبر پختون خواہ کے ہسپتال پورے ملک کیلئے ایک مثال بنیں گے ،کرپشن دیمک کی طرح معاشرے کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔

24

عمران خان نے اپنے خطاب کے آ غاز میں خلفائے راشدین حضرت ابو بکر صدیقؓ ،حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت علیؓ کے طرززندگی کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے طرز زندگی اور انداز خلافت کی بات کرتے ہیں ،یہ ہوتے ہیں عوامی حکمران جن سے اگر کوئی عام آدمی ان کے ’’کُرتے ‘‘ کے حوالے سے سوال کرتا تھا تو وہ اس کا جواب دیتے تھے ،میاں صاحب کی طرح غصہ نہیں کرتے تھے ۔

2

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مغرب میں قانون ہے کہ حکمران اپنا کاروبار نہیں کر سکتے، کیونکہ جب کوئی حکمران کاروبار کرتا ہے تو وہ صرف اپنا فائدہ سوچتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف رائے ونڈ اسٹیٹ کو بنانے کیلئے قومی خزانے سے گیارہ ارب روپے خرچ کئے گئے، جس سے وہاں کی سڑکوں کے علاوہ تزئین و آرائش کی گئی، مغلِ اعظم کے محل کی سیکیورٹی کیلئے 2700 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ 45کروڑ روپے جاتی امرا کو ٹھیک کرنے پرلگایا گیا۔

4

انہوں نے کہا کہ چھوٹے میاں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے چھ کیمپ آفس قائم کئے ہیں، جن کا تما م خرچہ آپ کے ٹیکس سے پورا کیا جاتا ہے،

3

نواز شریف کا بیٹا لندن مییں ساڑھے سولہ ارب روپے کے گھر میں رہتا ہے، میاں صاحب کا بیٹا کچھ اور کہتا ہے بیٹی کلثوم نواز کچھ اور کہتی ہیں، ان کے بیان آپس میں ہی نہیں ملتے۔

 

Comments

- Advertisement -