اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی کی انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلے کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کردی، عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل نامزد کردیا، وہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کردیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ رؤف حسن کی سربراہی میں تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، رؤف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجرا اور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں