تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ہر صورت نوازشریف کی چھٹی ہونے والی ہے، عمران خان

قصور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ معمولی بیماری پر چیک اپ کے لیے لندن جانے والے حکمرانوں نے ملک میں ایک بھی ڈھنگ کا اسپتال تعمیر نہیں کیا اسی لیے قصور کی ایک ماں اسپتال کے ٹھنڈے فرش پر سسک سسک کر دم توڑ گئی لیکن علاج تو درکنار بستر تک نہیں مل سکا۔

وہ قصور میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نےقوم کا12ارب اشتہاروں پرخرچ کیا اور اشتہاروں میں دونوں بھائیوں کی تصویروں کے سوا کچھ نہیں ہوتا تھا، ان لوگوں نے 6 بار پنجاب میں حکومت کی ہے لیکن اب بھی نہ جانےکتنی زہرہ بی بی بستر نہ ملنے پرانتقال کرجاتی ہیں اور بچےدیکھتےرہ جاتے ہیں کہ ان کی مائیں ان کےسامنےدم توڑجاتی ہیں۔

pti1

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اقتدارمیں صرف پیسے بنانےکے لیےآتے ہیں اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ شہبازشریف نے اپنے چہیتوں کو 5 شوگر ملیں لگانے کی اجازت دے دی ہے اور یہ شوگرملیں وہاں لگانےکی اجازت دی گئی ہیں جہاں شوگر ملیں لگ ہی نہیں سکتیں، میں پوچھتا ہوں حکمرانوں کا پیٹ کب بھرےگا۔

pti3

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسی طرح کی کرپشن کر کے یہ لوگ پیسہ بناتے ہیں اور باہر اپنے بچوں کے پاس بھجواتے رہتے ہیں جو عوام کے پیسوں پر بیرون ملک کاروبار کرتے ہیں اور عیاشی کی زندگی بسر کرتے ہیں جب کہ یہاں عوام کو بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم اب ایسا نہیں چلے گا اور نیا پاکستان بن کر رہے گا جہاں عوام کا پیسا عوام کے مفاد میں استعمال ہوگا۔

انہوں نے پاناما کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں پاناما کیس میں پکڑے گئے تو اپنے بچوں کو آگے کردیا جب کہ اپنی قومی اسمبلی کی تقریر میں بلند بانگ دعوے اور اپنی معصومیت کے ڈارمے کرنے والے اب عدالت میں استثنیٰ مانگ رہے ہیں جس سے ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم نے جھوٹ بولا اور جھوٹ بولنے والا نااہل ہو جاتا ہے۔

pti2

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ حکمرانوں کی سپریم کورٹ میں تلاشی لی جار ہی ہے، اس سے قبل اس بات کا تصور بھی محال تھا اور اب بات یہی ختم نہیں ہو گی بلکہ قطری شہزادے کا خط غلط ثابت ہونے پر وزیراعظم کو یقینی استعفیٰ دینا ہوگا وہ بچ نہیں پائیں گے عوام میرے ساتھ نکلے اور اب فتح بھی میرے ساتھ منائیں گے۔

انہوں نے چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین نےکرپشن پرقابو پاکرترقی کی جس کے لیے چین نے3سال میں 11لاکھ لوگوں کوکرپشن کے الزام میں پکڑا اور 200 وزیروں کا احتساب کیا، جس کے ثمرات ہمیں نظر آ رہے ہیں اور چین دنیا میں ابھرتی ہوئی طاقت اور ترقی یافتہ ملک بن کر سامنے آیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ریاست میں امیر و غریب اور طاقت ور و کمزور کے لیے یکساں قانون نہیں ہوگا تو وہ حکومت قائم نہیں رہ سکتی اگر تحریک انصاف کی حکومت آئی تو نیب میں ایسے دلیر آدمی کو بٹھائیں گے جو طاقت ور ترین لوگوں کا بھی انصاف کے ساتھ احتساب کر سکے۔

انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آج کل فضل الرحمان اور اسفندیار نہ نظر آرہے ہیں اور نہ ہی ان دونوں کی کہیں سے آواز سنائی نہیں آرہی شاید چوہے ڈوبتی کشی سے چھلانگیں لگا رہے ہیں ملک و قوم کو قائداعظم جیسارہنما چاہیے امریکی صدر سے پرچیوں پر لکھی بات کرنیوالا نہیں چاہیے۔

Comments

- Advertisement -