تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نااہلی کیس،عمران خان نے ایک لاکھ پاؤنڈ سے متعلق جواب جمع کرادیا

اسلام آباد : نااہلی کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ایک لاکھ پاؤنڈ سے متعلق جواب جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، سماعت میں عمران خان نےایک لاکھ پاؤنڈ سے متعلق جواب جمع کرادیا، جواب میں کہا گیا کہ عمران خان2002میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے، عمران خان اسمبلی کی مدت ختم ہونےتک پبلک آفس ہولڈررہے۔

جواب میں کہا گیا کہ عمران خان نے2008کےانتخابات میں حصہ نہیں لیا، 2013 میں عمران خان منتخب ہوکر آج بھی پبلک آفس ہولڈر ہیں، پاکستان میں عمران خان کے2بینکوں میں فارن کرنسی اکاؤنٹس تھے، عمران خان کے2000کےبعد بیرون ملک کوئی اکاؤنٹ نہیں ہیں۔

عمران خان کی جانب سے نیازی سروسز کے جمع کرائے گئے بینک ریکارڈ میں کہا گیا ہے کوشش کے باوجود مکمل ریکارڈ حاصل نہیں کرسکے، بارکلے بینک 15سال پہلے زیڈ را کمپنی نے خرید لیا تھا ، تیسرےفریق کے ذریعے بار بار کی کوشش سے بھی ریکارڈ نہیں ملا۔

درخواست میں کہا گیا ہے پہلے جواب محدود ریکارڈ اور عمران خان کی یادداشت پر مبنی تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے جواب میں ترمیم نئے دستاویزی شواہد کی روشنی میں چاہتےہ یں، جوابات میں جہاں تضاد ہو اسے ختم کردیا جائے۔

سپریم کورٹ میں جواب جمع کرانے کے بعد عمران خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا  کہ منی ٹریل سےمتعلق سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں، اضافی دستاویزات جمع کرانےپراللہ کاشکرگزارہوں۔

عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ  اضافی دستاویزات مکمل کرنے پر جمائما کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری6لاکھ72ہزارپاؤنڈ کی منی ٹریل سپریم کورٹ کے سامنے ہے، نوازشریف 3ہزارکروڑ روپے کاحساب دینے میں ناکام رہے، نوازشریف نے قطری لیٹر کے پیچھے منی لانڈرنگ کی۔


مزید پڑھیں : نااہلی کیس، عمران خان نے مزید دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں


گذشتہ سماعت میں بھی عمران خان نے نااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں مزید دستاویزات جمع کرادیں، دستاویزات میں نیازی سروسز کے بینک اکاؤنٹ ، جمائما کی جانب سے بھیجی گئی ای میل بھی شامل تھیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے نیازی سروسز،جمائماکوقرض واپسی کی تفصیلات طلب کی تھیں، گذشتہ سماعت میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواستوں میں ابھی بہت کچھ دیکھنا باقی ہے۔ درخواستوں پر دلائل مکمل ہوئے ہیں، سماعت مکمل نہیں ہوئی۔

درخواست گزارکے وکیل اکرم شیخ نے سوال کیا۔ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا چیف جسٹس نے کہا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عمران خان کے اثاثہ جات کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے تھے اور منی ٹریل طلب کی گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -