20.9 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

پنجاب کا مستقبل کیا ہوگا ؟ عمران خان آج اہم فیصلہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کورکمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیرتنویر الیاس،وزیراعلیٰ کےپی محمودخان،شہزادوسیم ، مرادسعید ، اسد عمر ، فواد چوہدری، شیریں مزاری، حماد اظہر ، اسد قیصر، عمر ایوب ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،سیف اللہ نیازی، شفقت محمود شریک ہیں۔

- Advertisement -

کور کمیٹی اجلاس میں ضمنی الیکشن نتائج،مستقبل کی حکمت عملی پرغور ہوگا اور سرکاری مشینری کے استعمال اور دھاندلی کے واقعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

عمران خان اجلاس میں پنجاب کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے جبکہ کور کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی تجاویز بھی لے گی۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی ٹیم ورک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پوری ٹیم نے بھرپور محنت کی، پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے ووٹوں سے دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں