بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کی تحقیقات کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی دھمکی آمیز پوسٹ کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بانی بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کیلیے سینئر افسران کی سربراہی میں 4 ارکان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی جس میں ایف آئی اے، سائبر کرائم ونگ اور اسلام آباد کے افسران شامل ہیں۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سائبر کرائم ونگ ٹیم بانی چیئرمین سے تحقیقات کیلیے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی، تفتیشی و تکنیکی افسران پر مشتمل ٹیم سابق وزیر اعظم سے دھمکی آمیز پوسٹ کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات ان کے اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ پر کی جا رہی ہے، انتہائی متنازع پوسٹ سابق وزیر اعظم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے پروپیگنڈا ویڈیو

یاد رہے کہ مئی میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس کی تحقیقات میں انہوں نے ایف آئی اے ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے انکار کر دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔ ایف آئی اے ٹیم نے ملزم کا مؤقف تحریری طور پر حاصل کیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کے اکاؤنٹ سے 26 مئی کو شیخ مجیب الرحمان پر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں