تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان کو زہر دیکر مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کو سلو پوائزن سے قتل کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لال حویلی میں مہنگائی مارچ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے وزیر آباد میں عمران خان کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا مگر اللہ بہت عظیم ہے،عزت ،ذلت ، موت اور بیماری سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اب عمران خان کو سلو پوائز سے قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کہتے ہیں مخالفین عمران خان کے خلاف سازش کررہے ہیں جبکہ عمران خان بلا خوف وخطر زمان پارک میں بیٹھ کر ان کا روز کام تمام کررہا ہے، خان کی سیاسی حکمت عملی نے تیرہ جماعتوں کی سیاست کو ختم کردیا ہے۔

پی ڈی ایم قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ غیرملکی طاقتوں کے ذریعے یہ کرائے کے لوگ آئے،یہ ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ چینل بدل لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا عمران خان کو فواد چوہدری سے دُور رہنے کا مشورہ

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کی مقامی اور بین الاقوامی سیاست عمران خان کیساتھ ہے، عمران خان سے کل ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے واضح طور پر کیا کہ ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے جہاں چور ڈاکو ہیں، عوام دعا کریں کہ اللہ ان چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں سے نجات دلائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں جنرل الیکشن ہوں گے اور ہوکر رہیں گے اور عوامی مسلم لیگ عمران خان کیساتھ ملکر الیکشن لڑے گی۔

لال حویلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہید صحافی ارشد شریف کا کیس سپریم کورٹ میں زندہ ہوگیا ہے اوراب انصاف ملےگا، اسی طرح ہمیں بھی امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نیب قوانین کے کیس میں بھی انصاف ہوگا۔

Comments

- Advertisement -